پشاور( کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے سکول وینز اور دیگر مسافر و مال بردار گاڑیوں میں اورلوڈنگ کے خلاف جاری مہم میں گزشتہ تین ماہ کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب 2 ہزار 400 سے زائد افراد کے چالان کئے ہیںچیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کے چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی خصوصی ہدایات پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے اورلوڈنگ کے خلاف جاری مہم کے دوران تین ماہ کے عرصہ میں مسافر گاڑیوں ٗ مال بردار گاڑیوں اورخاص کر سکول کے بچوں کو لانے لیجانے والی گاڑیوں کے خلاف خصوصی طور پر کریک ڈاؤن کیا ہے، مہم کے دوران ٹریفک پولیس نے 2 ہزار 400 سے زائد ڈرائیورز کو اورلوڈنگ کی وجہ سے چالان کئے ہیں، چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کے مطابق مہم کا مقصد ناصرف عوام کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنا کر حادثات سے بچانا ہے بلکہ سڑکوں کو مال بردار گاڑیوں کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان سے بھی بچانا ہے