پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ پشتہ خرہ پولیس نے ڈکیتی ٗرہزنی اور منشیات سمگلنگ میں ملوث 13افراد کو گرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان ٗمنشیات اور واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ اور گاڑیاں برآمد کرلیں ۔اے ایس پی حیات آباد ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او تھانہ پشتہ خرہ حسن خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے گزشتہ کئی دنوں سے ڈکیتی ٗرہزنی اور منشیات سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون شروع کیا تھا اس دوران پولیس نے ا مکروہ دھندہ کرنے والے13 ملزمان یار اکبر ولد گل اکبر،مختیار خان ولد سلیم خان، عامر خان ولد عاشور خان، پرویز ولد گل قمر،صدام حسین ولد لیاقت علی ، ریاض ولد صلاح الدین ،مکرم ولد اصغر شاہ، حاجی گردے ولد مبارک شاہ، زاکر خان ولد فضل رحمان، محمد امجد ولد سید اکبر، سید وہاب ولد فضل وہاب،نذیر اکبر ولد علی اکبر اور جمیل اکبر ولد گل اکبر کو گرفتار کرلیا ہے۔، گرفتار ملزمان میں سٹریٹ کرائمز ، ڈکیتی اورچوری میں ملوث د و خطرناک گینگز کے 6 ملزمان بھی شامل ہیں ،منشیات کے دھندے میں ملوث ملزمان میں ایک کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے جبکہ ضلع خیبر کے رہائشی بھی شامل ہیں ، کاروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے مسروقہ طلائی زیورات (دو عددبالیاں ،ایک عدد ہار،ایک عدد جومر،دو عدد ٹاپس،ایک عدد انگوٹھی،ایک عدد موبائل ) چھینی گئی نقد رقم20ہزارروپے ،13عدد موبائل فونز ، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور7 موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا گیا ہے،اسی طرح پچھلے ماہ کے دوران ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ حسن خان نے اہم کاروائیوں کے دوران سنگین جرائم اور منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان قبضے سے مجموعی طور پر 3عدد کلاشنکوف،39 عددپستول ، 11عدد ہینڈ گرنیڈ، 3عدد راءفل،1عددکالاکوف ،سینکڑوں کارتوس، 31 کلو گرام ہیروئن، ادھا کلو گرام آئس، 14کلو گرام چرس، دو کلو گرام کیمیکل بھی برآمدکر لی گئی ہے