• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) عوامی شکایات کے ازالے کیلئے اسسٹنٹ کمشنروں کے متحرک ہونے کے باوجود گراں فروشی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا۔دکاندار کرائے اور دیگر اخراجات کا رونا روتے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے ریٹ لسٹ کی نمائش کے لیے ترامڑی بازار، شہزاد ٹاؤن اور لہتراڑ چوک کا معائنہ کیا، قیمتوں میں اضافے پر 9 افراد کو جرمانہ اور ایک احاطے کو سیل کر دیا گیا۔ ادھر ٹریفک قواعد کی خلاف ورزیوں پر19 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑی کے خلاف کارروائی کی گئی۔چھبیس ہزار پانچ سو روپے جرما نے بھی عائد کئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید