• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوٹل آئی سافٹ وئیر، دو روز میں 4141 افراد کا ڈیٹا درج

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے تمام ہوٹلز،گیسٹ ہائوسزاور شیلٹررز میں ٹھہرنے والے افراد کی شناخت اور انکے ڈیٹا کے اندراج کیلئے تمام تھانوں کو’’ ہو ٹل آئی سافٹ وئیر‘‘ مہیا کر دیا گیا ہے۔جمعرات کو کیپیٹل پولیس آفیسر سیف سٹی رومیل اکرم نے بتایا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہوٹل آئی سوفٹ وئیر کے ذریعے کل 4141 افراد کا ڈیٹا درج کیا گیا۔ دریں اثناءرومیل اکرم نے سیف سٹی میں منعقدہپولیس دربار سے خطاب میں  کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درامدکو یقینی بنایا جائے۔
اسلام آباد سے مزید