• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم نے ہر موقع پر میری پذیرائی اور حوصلہ افزائی کی، خلیل جارج بھٹو

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی مشیر برائے اقلیتی امور خلیل جارج بھٹو نے کہا ہے کہ قوم نے ہر موقع پر میری پذیرائی اور حوصلہ افزائی کی جس پر میں ان کا ، اپنے سیاسی رہنمائوں اور بہی خواہوں کا شکر گزار ہوں ،2023ء کے الیکشن میں حصہ لینے کے بعد سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لوں گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر کوئٹہ کے نجی ہال میں منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر صوبائی وزراء میر عمر خان جمالی ، نوابزادہ گہرام بگٹی ، میر نعمت اللہ خان زہری ، مکھی شام لعل ، سابق ارکان صوبائی اسمبلی امبروز جان فرانسس ، ولیم برکت ، انیتا عرفان ، سیکرٹری اقلیتی امور نور محمد جوگیزئی ، ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ عرفان بشیر ، بشپ فریڈرک جان ، پادری فیاض یونس سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ میری قوم ، میرے لوگوں ، سیاسی اکابرین ، پارلیمنٹیرینز نے مجھے جو عزت بخشی اس کے لئے میں ان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہر موقع پر میری رہنمائی کی اور میں اپنے مقام پر پہنچ کر اپنے لوگوں کے کام آسکا ۔ اور اپنے لوگوں کی خدمت کی ، جب میں نے سیاست میں عملی قدم رکھا تو مجھے کوئی جانتا بھی نہیں تھا لیکن خداوند کی برکت اور نوازش کی بدولت آج اس مقام پر پہنچا ہوں اور اس مقام پر پہنچ کر اپنے لوگوں اور قوم کی خدمت کی ہے۔
کوئٹہ سے مزید