کینبرا (نیوزڈیسک) آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم اسکاٹ موریسن کو خفیہ طور پر 4وزارتوں کے قلمدان رکھنے پر پارلیمان نے سرزنش کردی گئی۔ اسکاٹ موریسن کے خلاف انکوائری رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ انہوں نے خفیہ طور پر وزارتوں کا قلمدان مشترکہ طور پر اپنے پاس رکھا۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی سابق وزیراعظم کو ایوان نمائندگان نے سرزنش کی ہے۔ اسکاٹ موریسن نے اپنے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ کورونا وبا کے دور میں وقت کی ضرورت تھا۔