• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22 ارب ڈالر میں سے 8،7 کا انتظام باقی، وہی کر رہے ہیں، اسحاق ڈار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کے لیے اپنا سیاسی سرمایہ لگایا،عدم اعتماد سے پہلے ٹکٹ کیلئےپی ٹی آئی ارکان کی لائن لگی تھی، ہم نے سیاست پرریاست کو ترجیح دی ، مفتاح اسماعیل کو کیا 32 ملین کی ارینجمنٹ نہیں کرکے جانا چاہیے تھا،یہ تباہی پچھلے 4 سال کی ہے، ہم مینج کررہےہیں،پی ٹی آئی دوراوراپنے6ماہ کی چیزیں بھی پوری کررہا ہوں، آئی ایم ایف کو کہہ چکا ہوں کہ آپ کا بھرتاؤ درست نہیں، کرنسی اسمگلنگ کوکنٹرول کرنا بہت ہی ضروری ہے ، آئی ایم ایف کی تمام ریکوائرمنٹس پوری ہوچکی ہیں، ہمیں 22 ارب ڈالرمیں سے8،7 ارب ڈالرکاانتظام کرناہےوہ کررہےہیں،مجھےپتا ہےکہ آئی ایم ایف پروگرام کو کیسے مکمل کرناہے،پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ روپے کی قدر کم کرنا حل نہیں، مفتاح اسماعیل کوجواب نہیں دینا چاہتا ، باتیں کرنا آسان ہوتا ہے ، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا،عمران خان ریاست کے اوپر سیاست کو ترجیح دے رہے ہیں،اب تک کوئی ایسی ادائیگی نہیں ہے جو وقت پر نہ ہوئی ہو،پی ٹی آئی دوراوراپنے6ماہ کی چیزیں بھی پوری کررہا ہوں ،آئی ایم ایف کو کہہ چکا ہوں کہ آپ کا بھرتاؤ درست نہیں، کرنسی اسمگلنگ کوکنٹرول کرنا بہت ہی ضروری ہے ، ملک سے ڈالر اسمگل روکنے پرمتعلقہ لوگوں سے بات ہوچکی ہے ،ہم عوام پرلامحدود بوجھ نہیں ڈال سکتے ،عمران خان الیکشن کا انتظار کریں آئین میں لکھا ہے کہ الیکشن کب ہوں گے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کنٹرول کرنےکی کوشش کررہےہیں، یہ عمران خان کی خواہش یا منفی سیاسی مہم ہوسکتی ہے لیکن پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، عمران خان نے اس ملک کو جس صورتحال میں چھوڑا تھا، بقول ا ن کے انہوں نے 9.8بلین ڈالرز اسٹیٹ بینک کے ریزرو پر شروع کیا تھا، لیکن آپ نمبرز سے چیک کرلیں 9.8بلین ڈالرز پر انہوں نے چھوڑا، وہ جو ریزرو لیول تھا اس میں کسی قسم کا جو ابھی ڈپازٹ ہے سعودی عربیہ، یو اے ای ٹائپ وہ نہیں تھے، ان کو ایسی چیزیں کہتے ہوئے خیال رکھنا چاہئے کہ وہ ملک کی معیشت کی خدمت نہیں کررہے، نمبر دو میں بار بار کہہ چکا ہوں کہ حکومت پورے فزکل ایئر کیلئے جتنی ہماری liabilities ہیں ان کیلئے کافی ارینجمنٹ ہوچکے ہیں باقی ہوجائیں گے، آپ نے دیکھا کہ ابھی تک کوئی بھی ایسی ادائیگی نہیں ہو جو وقت پر نہیں ہوئی ہو، انشاء اللہ تمام ادائیگیاں ہوں گی، عمران خان کی یہ wish list پوری نہیں ہوگی، عمران خان ایسی باتیں کر کے سیاست کو ریاست پر ترجیح دے رہے ہیں، کیا ریاست کے مفاد میں ہے، کیا آپ انتظار نہیں کرسکتے، کبھی بانڈ کی بات ہوتی ہے کبھی کچھ، وہ کہتے ہیں پھر جنرل الیکشن، آپ الیکشن کا انتظار کریں آئین میں لکھا ہے الیکشن کب ہوں گے۔ آپ کی اصل میں liabilities کم ہوئی ہیں جو فرق ہے اور اس کو آپ ری کوپ کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید