کراچی (پی پی آئی)متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے جس کے بعد آصف علی زرداری وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو وفاق میں حکومتی اتحادی کے تحفظات دور کرنے کا حکم دیا ہے۔
پی پی آئی کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ میں حکومت میں شراکت داری کے معاہدے سے متعلق متحدہ قومی موومنٹ کے تحفظات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جسکے بعد سابق صدر آصف علی زردار ی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کا حکم دیا ہے۔