• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مونس الٰہی کا پہلے دن سے جھکاؤ پی ٹی آئی کی طرف رہا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا مونس الٰہی کے بیان سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان سیاسی انجینئرنگ کے سب سے بڑی بینیفشری ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ مونس الٰہی کا پہلے دن سے جھکاؤ پی ٹی آئی کی طرف رہا ہے.

 ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان کے پاس آپشن نہیں بچا تو فیس سیونگ کیلئے اسمبلیاں تحلیل کرسکتے ہیں.

منیب فاروق نے کہا کہ مونس الٰہی کا پہلے دن سے جھکاؤ پی ٹی آئی کی طرف رہا ہے، پرویز الٰہی کو شکوک و شبہات تھے لیکن مونس الٰہی نے انہیں مطمئن کیا۔

اہم خبریں سے مزید