• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا ٹاؤن میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا، صارفین سراپا احتجاج

راولپنڈی(جنگ نیوز) سردی کے موسم میں میڈیا ٹاؤن کے ساتھ سوئی نادرن حکام کا سوتیلی ماں کا سلوک برقرار رہا۔ صارفین کے مطابق چند روز سے سر شام سے صبح چھ بجے تک گیس کی مکمل بندش کا سلسلہ جاری رہنے کے ساتھ ساتھ گزشتہ روز دن بھر کیلئے بھی گیس کا پریشر زیرو کر دیا گیا جس سے انہیں کھانا تو درکنار ناشتہ بنانا بھی ناممکن ہو کر رہ گیا۔ مکینوں نے بتایا کہ قرب و جوار کی دیگر آبادیوں میں گیس فراہمی کی صورتحال بہتر ہونے کے باوجود میڈیا ٹاؤن صارفین کو دانستہ گیس سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید