• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی سیاسی، مذہبی جماعت ملک و قوم سے مخلص نہیں، غازی احمد

ملتان (سٹاف رپورٹر)عوامی احتساب سیل و نیشنل لیبر الائنس کے چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سیاسی و مذہبی جماعت ملک و قوم کے لئے مخلص نہیں موروثی سیاسی نظام جمہوریت کی بجائے عوام کے لئے بوریت ثابت ہو رہا ہے عمران خان کے مشیر سیاسی پختگی کے حامل نہیں ہیں جو انہیں غلط مشوروں کے ذریعے اقتدار عوام اور اداروں سے دور کررہے ہیں ۔ اگر پنجاب اور سرحد سے ان کے ارکان اسمبلی نے استعفی دیئے تو وفاقی حکومت کو فائدہ ہوگا اور پی ٹی آئی اپنی کئی سیٹوں سے ہاتھ دھو بیٹھے گی۔
ملتان سے مزید