• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیوالیہ سے بچاؤ کیلئے سعودی عرب اور چین مدد کو آئیں گے، تین ارب ڈالرز رواں ماہ ملنے کا امکان

اسلام آباد(مہتاب حیدر) پاکستان امکان ہےکہ سعودی عرب یا چین سمیت دوست ممالک سے تین ارب ڈالرز حاصل کرلے گا۔ اس بات کی بھی توقع ہے کہ پاکستان کو ممکنہ دیوالیئے کے خدشے سے بچانے کے لیے سعودی عرب اور چین دونوں مل کر آگے آئیں۔ اسٹیٹ بینک کی طرف سے زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی پر قابو پانے کے لیے ملک کے اقتصادی ذمہ داران تین ارب ڈالرز کے ذخائر حاصل کرنے کے لیے معاہدے کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ یہ ذخائر دوست ممالک سے حاصل کیے جائیں گے۔ اعلیٰ سطح سرکاری ذرائع کا کہنا ہے مطلوبہ رقم رواں ماہ دستیاب ہوگی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جیو ٹی وی پر شاہ زیب خانزادہ کے شو میں بتایا تھا کہ ایک دوست ملک سے مطلوبہ تین ارب ڈالرز مل جائیں گے لیکن انہوں نے اس دوست ملک کا نام نہیں بتایا تھا۔

اہم خبریں سے مزید