• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذوری کی تعریف کو دوبارہ سے سمجھنے کی ضرورت ہے، مقررین

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔یونیورسٹی کے معذور طلباء نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ معذور افراد کے نمائندے نادر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ معذوری کی تعریف کو دوبارہ سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ معذوری صرف جسمانی کمی کا نام نہیں۔نارمل انسان بھی سواری کے بغیر منزل پر نہیں پہنچ سکتا۔ڈاکٹر محمد عثمان جمشید سینئر ٹیوٹر نے شرکاء کو بتایا کہ ادارہ معذور طلباوطالبات کو بہترین خصوصی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔زرعی یونیورسٹی ملتان معذور طلباوطالبات کو مفت تعلیم اور رہائش دے رہی ہے اور ان کی خصوصی کونسلنگ کر ری ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ معذور افراد معاشرے پر بالکل بھی بوجھ نہیں ہیں بلکہ آج کل کے دور میں معذور افراد معاشرے کی تعمیر اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹرخواجہ کاشف، مس مدیحہ گوہر، حمزہ، محسن قاصد علی اور مختلف شعبوں کے طلباوطالبات بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید