• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان آرٹس کونسل میں ”سپیشل چلڈرن 2022 فن فیئر“ کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ اپنے اردگرد موجود معذور افراد کی باعزت مدد کر کے انسانیت کا پرچم بلند کیجئے، معذور افراد کا سہارا بنیں تاکہ یہ لوگ معاشرے کے کارآمد شہری بن کر ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ملتان کے زیراہتمام ملتان آرٹس کونسل میں”سپیشل چلڈرن فن فیئر 2022“ سے خطاب میں کیا، جس کی صدارت ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن میاں محمد ماجد نے کی جبکہ مہمانان گرامی میں ڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرہیڈ کوارٹر ملتان رانا محمد اخلاق،ایس پی گلگشت قاضی علی رضا، پروفیسر محمد یاسر طاہر خان،ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سلیم قیصر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد اسلم خان قیصرانی، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، پروفیسر عبدالماجد وٹو اور شیخ عادل فاروق شامل تھے
ملتان سے مزید