• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلحہ کی نوک پر لوٹ مار کی وارداتیں، موبائل فونز، لاکھوں کی نقدی چھین لی گئی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی ایک رکشے 12موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ بنی کے علاقہ عیدگاہ قبرستان میں تین نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر امجدعلی کا موٹرسائیکل ،ڈی ایس ایل آرکیمرہ اورموبائل چھین کرفرارہوگئے۔ تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں ہولی فیملی ہسپتال کے قریب دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرمحمدوصی عباس سے موبائل ،سسکتھ روڈپر دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر آریان شاہد سے2 موبائل اوربٹوا ، چاندنی چوک میں دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرعطاء الرحمن سے موبائیل چھین کرفرارہوگئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ صادق آبادمیں سید وجیہ الحسن جعفری کمپنی سے سامان ڈیلیور کرنے آیا تھا اس کےساتھ ایک ہیلپر ستاہ سواراور محسن خان بھی تھے اس دوراندوموٹرسائیکل سواران سے ایک لاکھ 99ہزار اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ آراے بازارکے علاقہ دھمیال روڈپر دوموٹرسائیکل سوار ریحانہ کامران سے گن پوائنٹ پر طلائی زیورات مالیتی ساڑھے چارلاکھ روپے چھین کرلے گئے ،تھانہ روات کے علاقہ ساگری سٹاپ کے قریب صغیر اپنیکھل چوکر کی دکان میں ہمراہ اپنے ملازم ابرار حسین موجود تھا کہ اچانک دو موٹر سائیکلوں پر 4 آدمی آ گئے جو گن پوائنٹ پر 3 لاکھ روپے اور دو موبائل چھین کرفرارہوگئے ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ریلوے ڈیزل کالونی میں نامعلوم موٹرسائیکل سوارظفر اقبال کاموبائل ، ڈھوک حسومیں نامعلوم موٹرسائیکل سوارمحب الرحمن کاموبائل ،تھانہ بنی کے علاقہ شاہ اللہ دتہ روڈ پرتین موٹرسائیکل سوار ملک راحیل سہیل کاموبائل ،تھانہ کینٹ کے علاقہ سنگاپورپلازہ کے قریب دونامعلوم اشخاص عادل نواز کا موبائل مالیتی 2 لاکھ روپے،تھانہ آراے بازارکے علاقہ میں کنٹونمنٹ بورڈکے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار سفیان ندیم فاروقی کاموبائل چھین کرلے گیا۔تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک رتہ میں نعیم خان کے گھر سے اس کاپرس جس میں 46ہزار روپے، شناختی کارڈ،ڈرائیونگ لائسنس،30بور پسٹل کا لائسنس چابیاں کچھ ضروری کاغذات اور دو موبائل تھے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں میٹروبس میں سفرکے دورانم محمدعمران کاموبائل ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ میں نادرا آفس کے قریب فہمیدہ بٹ کی جیکٹ سے ا س کاموبائل،تھانہ صادق آبادکے علاقہ سسکتھ روڈپر اویس خرم عباسی کاموبائل ،تھانہ کینٹ کے علاقہ رمضان پلازہ میں مبین بلال کے کمرے سے 2 موبائل،تھانہ کینٹ کے علاقہ میں مسجدمیں محمد تنویر کی جیب سے اس کا بٹوہ جس میں 15ہزارروپے ، شناختی کارڈ،لائسنس،ڈسچارج کارڈ ،اے ٹی ایم کارڈ اور 15سوروپے والا برائز بانڈ اور ضروری کاغذات تھے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ رینج روڈپر محمد سہیل کے گھر سے 3 لیپ ٹاپ ،3 موبائل ،ٹیب ، 6ہزارروپے ،اے ٹی ایم کارڈ ، میڈیکل کارڈ اور نیسکام میس کارڈ،تھانہ آراے بازارکے علاقہ ٹی ایم چوک میں عدنان نوید کی گاڑی سے نامعلوم لڑکا ان کاموبائل ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ سکیم تھری میں محمد سعید کی گاڑی کاشیشہ توڑکران کاپرس جس میں 61ہزار روپے اور موبائل تھا چوری ہوگیا۔
اسلام آباد سے مزید