• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارگلہ ایو نیو کی تعمیر کی راہ میں رکاوٹ دور، اراضی کا قبضہ مل گیا

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)جی ٹی روڈ پر سیکٹر بی17 کے سامنے سے سیکٹر ڈی12تک جانے والی مارگلہ ایو نیو کی تعمیر کی راہ میں حائل آ خری رکاوٹ دور ہوگئی اور سی ڈی اے کو مسجد اور مدرسہ کی اراضی کا قبضہ مل گیا ہے جسے متبادل جگہ الاٹ کی گئی ہے۔اس پراجیکٹ پر85فی صد کام مکمل ہوچکا ہے۔ 15فیصد کام 31دسمبر تک مکمل کرنے کا ٹارگٹ دیاگیا ہے جس کے بعد دس کلومیٹر کی یہ شاہراہ ٹریفک کیلئے کھول دی جا ئے گی۔شاہ اللہ دتہ کی آ بادی کیلئے انڈر پاس بھی تعمیر کیا جا ر ہا ہے۔یہ شاہراہ چھ رویہ ہےجس پر دو ارب روپے لاگت آئے گی۔مارگلہ ایونیو سے کشمیر ہائی وے پر ٹریفک کا دبائو کم ہوجا ئے گا کیونکہ یہ سڑک خیبر پختونخوا کی ٹریفک کیلئے اسلام آ باد کے بائی پاس کا کام دے گی۔ سیکٹر ڈی بارہ سے سیکٹر ای الیون تک مارگلہ ایونیو کی توسیع کیلئے تعمیراتی فرم کو کام ایوارڈ کردیاگیاہے اور اگلے ہفتے لیٹر آف سٹارٹ دیا جا ئے گا۔یہ پراجیکٹ تین ارب90کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔ای الیون چوک خیابان اقبال پر انٹر چینج تعمیر کیا جا ئے گا۔
اسلام آباد سے مزید