• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے تھانوں کی تعمیر سے شہریوں کو سہولتیں ملیں گی، بشارت راجہ

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیرمحمد بشارت راجہ اور سی پی او سید شہزا دندیم بخاری نے تھانہ دھمیال کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ ایس پی سکیورٹی فیصل سیلم، دیگر پولیس افسران ، معززین علاقہ اور دیگرافراد نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے کہاکہ تھانہ دھمیال بہتر پولیسنگ اور شہریوں کو سروس ڈیلیوری کی بہترفراہمی میں مددگار ہو گا، انہوں نے کہاکہ تھانہ کی عمارت کی تعمیر سے فورس کے لیے بھی بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، سی پی اونے کہاکہ تھانہ صدربیرونی کے علاقہ میں ایک اورتھانہ کی تعمیر سے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی ، اس موقع پرصوبائی وزیر محمد بشارت راجہ نے کہاکہ تھانہ دھمیال کی بہت افادیت ہے ، اہل علاقہ اپنے ایریامیں تھانہ بن جانے کی وجہ سےدور دراز کے سفر کی زحمت سے بچیں گے ، انہوں نے کہاکہ تھانہ دھمیال ، چکری ، پتریاٹہ اور تھانہ پھگواڑی کی تعمیر سے مقامی افراد کو پولیس کے حوالے سےسہولیاتمیسر آئیں گی۔انہوں نے کہاکہ راولپنڈی میں پولیس کی بہترین ٹیم کام کر رہی ہے، راجہ بشارت نے کہاکہ ان کی حکومت شہریوں اور پولیس کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
اسلام آباد سے مزید