• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی پریس کلب کی جانب سے منعقدہ کرکٹ نائٹ ٹورنامنٹ روزنامہ جنگ کی ٹیم نے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلا گیا۔ روزنامہ جنگ کی ٹیم نے پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی۔ سیمی فائنل میں جنگ کی ٹیم نے دنیا نیوز جبکہ فائنل میں فیورٹ ٹیم نیوز ون کو شکست دی۔ جنگ کی ٹیم کے کپتان ثاقب صغیر، اعجاز احمد، مطلوب حسین، عاطف خان، محمد منصف اور نعیم کھوکھر پر مشتمل تھی ۔ کوچ نصر اقبال تھے، پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی نے جنگ کی ٹیم کو مبارکباد دی۔