• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سیکریٹری خارجہ اسد مجید آج اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) نامزد سیکریٹری خارجہ اسد مجید خان دفتر خارجہ میں آج سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

وہ سہیل محمود کی جگہ لیں گے جو گزشتہ ستمبر میں ریٹائر ہوگئے تھے اور تب سےخصوصی سیکریٹری جوہر سلیم یہ ذمہ داریاں نبھارہے تھے۔

دریں اثناء برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان کی مدت ملازمت میں توسیع کردی گئی ہے جنہیں گزشتہ ماہ ریٹائر ہوجانا تھا

 ان کی مدت میں 6؍ ماہ کی توسیع کردی گئی ہے وہ واشنگٹن میں بھی سفیر رہے اور اس وقت شہرت حاصل کی جب امریکی انڈر سیکریٹری برائے جنوبی اور وسط ایشیائی امور ڈونلڈ لو کے ساتھ ان کی گفتگوکا کیس سامنے آیا تھا جس کو سابق وزیراعظم عمران خان نے خوب اچھالا تھا۔

اہم خبریں سے مزید