اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) امیر ذجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے تحریک انصاف کے خلاف ہم سے مدد مانگی تھی، کرپٹ نظام کا حصہ نہیں بن سکتے، اس لیے ساتھ دینے سے انکار کردیا۔تاندلیانوالہ میں اجتماع سےخطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دونوں ناکام اور بدنام، عوام ان کو مسترد کر دیں۔ ملک کی 14سیاسی جماعتوں نے عوام کے 14طبق روشن کر دیے، اب حل صرف جماعت اسلامی، جو عام آدمی کی پارٹی ہے، چند لوگ ہیں جن کی دولت میں اضافہ ہو رہا ہے، عوام فاقوں پر مجبور ہیں۔ حکمران طبقہ قوم کو سات دہائیوں سے دھوکا دے رہا ہے، انھوں نے کبھی ”روٹی کپڑا اور مکان“ اور کبھی ”سب سے پہلے پاکستان“ کے نام پر عوام سے فراڈ کیا، یہ کبھی ملک کو ”ایشین ٹائیگر“ اور کبھی ”تبدیلی“ کے دلفریب نعرے لگا کر اقتدار میں آتے ہیں۔