• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کا یوم ثقافت وفاق کی اکائی کی خوبصورتی اجاگر کرنیکا دن، وزیراعظم

اسلام آباد (آئی ا ین پی ) وزیراعظم شہبازشریف نے سندھ کے ثقافتی دن پرتمام سندھی بہن بھائیوں کو مبارکباد دی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہزارہا برس سے سندھ کی تہذیب نہ صرف اس خطے بلکہ انسانیت کی تہذیب میں اپنی تقافت سے خوبصورتی کا رنگ بھرتی آرہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج باب الاسلام سندھ کا تقافتی دن، پاکستان میں وفاق کی ایک اکائی کی خوبصورتی اجاگر کرنے کا دن ہے میں تمام سندھی بھائیوں اور بہنوں کو اس دن پر بے حد مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اہم خبریں سے مزید