ملتان (سٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک اور ڈائریکٹر سی ڈی اینڈ ای پی سی کے احکامات کی روشنی میں گزشتہ روز (اتوار) کے روز بھی ڈینگی کے تدارک کی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری رہیں۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈی ایچ او پریوینٹیو سروسز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہیڈ کوارٹر/ڈینگی فوکل پرسن ملتان کی ڈینگی ٹیموں کی براہ راست نگرانی کی گئی۔تمام ڈینگی ورکرز کو ضلع ملتان کو ڈینگی سے پاک کرنے کی ہدایات کی گئی۔یہاں محکمہ صحت کے افسران کا کہنا ہے کہ ڈینگی ورکرز کی انتھک محنت اور کاوشوں سے ضلع ملتان میں ڈینگی کا زور ٹوٹنے لگا ہے۔ نشتر اسپتال میں بھی ڈینگی کے مریضوں میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے ۔جبکہ ڈینگی فوکل پرسن ملتان کی آئندہ آنے ولے دنوں میں اسی طرح بھرپور ڈینگی سرگرمیاں جاری رکنے کی ہدایت اور ملتان کو ڈینگی سے پاک کرنے کے لیئے احکامات دیئے گئے ہیں۔