ملتان(سٹاف رپورٹر)پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی ہدایات پر ملتان ضلع میں آج سے نیوٹریشن ویک منایا جائے گا اور یہ خصوصی مہم10 دسمبر تک جاری رہے گی، نیوٹریشن ویک میں ضلعی محکمہ صحت 2 سال تک کی عمر کے بچوں کی ویکسینیشن کرے گا اور ٹیمیں گلی محلوں اور تعلیمی اداروں میں پہنچ کر پانچ سال تک کے بچوں کی ڈی ورمنگ اور سکریننگ کریں گی علاؤہ ازیں حاملہ عورتوں کو ٹی ٹی ویکسین لگائی جائے گی جبکہ غذائی کمی کے شکار بچوں کی سکریننگ اور ان کے والدین کو ان کی غذائی ضرورتوں کا مکمل خیال رکھنے کی خصوصی تاکید کی جائے گی۔