• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں ریلوے ٹریک پر رن وے بنا دیا گیا، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوےکے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے پشاور میں ریلوے ٹریک پر رن وے بنا دیا گیاہے پشاور سے لنڈیکوتل ٹریک ائیرپورٹ کے درمیان سے گزرتا ہے،پی اے ایف نے رن وے کی توسیع میں ٹریک کو بھی شامل کر دیا ہے، کمیٹی نے معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کو بھیج دیا ۔کمیٹی کا اجلاس پیر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت ہوا۔سینیٹر مشتاق احمد نے پشاور سے طورخم تک 59کلومیٹر ریلوے ٹریک کی بحالی کے حوالے سے کہایہ ریلوے ٹریک 1926 میں بنایا گیا تھا اور 2007 تک آپریشنل رہا لیکن 2007 کے سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ٹریک کو نقصان پہنچا اور آج تک اسے آپریشنل نہیں کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید