لاہور(نمائندہ جنگ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے مانگ لئے ہیں ۔ اس حوالے سے سمری محکمہ خزانہ کو موصول ہو گئی ہے۔ محکمہ خزانہ نے سمری پر ورکنگ شروع کر دی ہے۔ واضح رہے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کی گجرات پر نوازاشات جاری ہیں۔ اس سے قبل گجرات کی نئی دو تحصیلوں میں 600 سے زائد نئی آسامیوں کی منظوری دے دی گئی۔