• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں شرکت کے بعد پاکستانی ہاکی ٹیم بدھ کی صبح نوبجے جنوبی افریقا سے لاہور پہنچے گی۔ ٹیم نے ایونٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کی، ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے جنوبی افریقا سے روانگی سے قبل ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایونٹ میں شرکت سے تجربہ ملا ہے، بڑی ٹیموں کے ساتھ کھیل کر ہمیں اپنی خامیوں کا بھی اندازہ ہوا ،انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کو جیت کے ٹریک پر آنے کے لئے عالمی مقابلوں اور معاشی مسائل سے نجات کی ضرورت ہے ۔
اسپورٹس سے مزید