• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پزاہٹ اور برگر کنگ چلانیوالی کمپنی MRC نے بزنس ماکس انٹرنیشنل کو بیچ دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فاسٹ فوڈ کی معروف چین پزاہٹ اور برگر کنگ آئوٹ لیٹ چلانے والی پاکستانی کمپنی ایم سی آر ( MCR) نے اپنا بزنس ماکس(Maaks) انٹرنیشنل کو فروخت کر دیا ہے ،کمپنی ذرائع کے مطابق فروخت کا تمام عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے،بینکنگ سیکٹر کے کچھ مسائل باقی ہیں جس کے بعد منیجمنٹ کی تبدیلی کا عمل مکمل ہو جائے گا، ماکس انٹر نیشنل پاکستان میں فارما سوٹیکل ،پیٹرولیم اور ہاسپیٹیلٹی کا بزنس چلا رہی ہے ،ذرائع کے مطابق ایم سی آر نے پزا ہٹ کے مارکیٹ شیئرزمیں مسلسل کمی کی وجہ سے اسے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،پزاہٹ کے 84 اور برگر کنگ کے 9 آئوٹ لیٹس کا کنٹرول نئے سال سے ماکس کے پاس چلا جائے گا ، ذرائع کے مطابق یہ کاروباری ڈیل ایک کروڑ 50لاکھ ڈالر (تقریبا ً تین ارب 37؍ کروڑ پاکستانی روپے) میں طے پائی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید