• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار سے امریکی سفیر اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم اور برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نےفنانس ڈویژن میں علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو موجودہ حکومت کی جانب سے شروع کئے جانے والے سیلاب کے بعد کی تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بہت زیادہ فکر مند ہے اس لئے اس سلسلے میں متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ڈونلڈ بلوم نے سیلاب سے پاکستان کو ہونے والے بڑے معاشی نقصانات کا اعتراف کیا اور کہا کہ امریکی حکومت اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
اہم خبریں سے مزید