اسلام آباد (این این آئی)ماہر قانون عرفان قادر نے کہاہے کہ فیصل واوڈا کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف کیلئے قانونی رکاوٹیں دور ہوگئیں۔ماہرِ قانون عرفان قادر نے کہا کہ فیصل واوڈا کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف کیلئے قانونی رکاوٹیں دور ہوگئیں، اب یہ فیصلہ نواز شریف نے کرنا ہے کہ وطن کب واپس آنا ہے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر سیاسی امور ایاز صادق نے نواز شریف کی جنوری میں وطن واپسی کی خبر دیدی، کہا کہ پارٹی آرگنائز کرنے اور امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا کام نواز شریف ہی کرینگے۔