• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے آرمی چیف کی تقرری سے پہلے فیصلہ کرلیا تھا ان کیخلاف کوئی بات نہیں کی جائیگی، فواد چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے نئے آرمی چیف کا نوٹیفکیشن عمران خان کی خواہش اور منشاء سے کیا تھا، ملک کو مارشل لاء سے بچانے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے،موجودہ حکومت نے جنرل باجوہ کے ساتھ لڑائی بنائی تاکہ مارشل لاء لگوایا جاسکے، عمران خان کی وجہ سے مارشل لاء نہیں لگا ورنہ حکومت نے پوری کوشش کی، عمران خان کے مدبرانہ فیصلے کی وجہ سے بغیر کسی رکاوٹ کے فوج کی قیادت میں تبدیلی ہوئی، اسی وجہ سے صدر عارف علوی کو نئے آرمی چیف کیلئے بھیجی گئی سمری پر دستخط ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ صدر علوی کی عمران خان سے نئے آرمی چیف کیخلاف کوئی بیان یا ٹوئٹ نہ کرنے کی درخواست سے متعلق سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری سے پہلے ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ ان کیخلاف کوئی بات نہیں کی جائے گی،اعظم سواتی، شہباز گل اور کچھ صحافیوں کے ساتھ جو ہوا اس سے تلخیوں میں اضافہ ہوا، سیاسی کارکنوں کے ساتھ ایسے سلوک پر عمران خان بہت ناراض ہیں، جنرل باجوہ کے ہم پر جتنے احسانات تھے تقریباً اتنا ہی انہوں نے ہمیں نقصان پہنچایا۔
اہم خبریں سے مزید