• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر آڈیو لیک، لاہور ہائیکورٹ نے عمران کی FIA طلبی کا نوٹس معطل کردیا

لاہور (نیوز ایجنسیاں) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سائفر آڈیو لیک میں ایف آئی اے میںطلبی کا نوٹس معطل کردیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے عمران خان کی سائفر آڈیو لیک اسکینڈل میں طلبی کیخلاف درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔ درخواست گزار عمران خان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نوٹس میں نہیں لکھا کہ بطورملزم بلایا ہے یا گواہ بلایا ہے، جسٹس اسجد جاوید نے استفسار کیا کہ کیا اسکی انکوائری کی گئی کہ آڈیو لیک کیسے ہوئی؟ عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے نوٹس نہیں کرسکتا، جبکہ وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے کو نوٹس کرکے بلا لینا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید