راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) باخبر ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن جمع بندیوں کی تکمیل کئی کئی عشروں سے زیر التوا ہیں۔ضلع راولپنڈی کی181جمع بندیوں میں سے صرف 14 مکمل ہیں۔موضع راجڑ کی جمع بندی 1972کے بعد سے مکمل نہیں کی جاسکی۔ضلع چکوال کی31میں سے آٹھ جمع بندیاں،ضلع جہلم کی51میں 30جبکہ ضلع اٹک کی28میں سے 8جمع بندیاں مکمل ہیں۔ یہی صورتحال بلاک کھیوٹ اور انتقالات کے اندراج کی ہے۔ضلع راولپنڈی میں2لاکھ 74 ہزار انتقالات میں سے24ہزار کا اندراج باقی ہے۔جبکہ ڈیڑھ ہزار بلاک کھیوٹ باقی ہیں۔ ریونیو ریکارڈ کی صورتحال پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن ثاقب منان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ساری صورتحال کا سخت نوٹس لیا گیا ہے۔ ڈویژن بھر کے ریونیو معاملات کے جائزہ کیلئے اجلاس کیا گیا ہےجس میں ریونیو ریکارڈ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔