ملتان (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے بھارتی میڈیا کی گمراہ کن خبر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 34 افراد کی ویزہ کلیئرنس کی غلط خبر پھیلائی گئی ۔ ہم نے کہا تھا کہ منسٹری آف ایکسٹرنل افیئر نے سیاسی بنیادوں پر ویزہ دینے سے انکار کیا ۔ بدھ کو پاسپورٹ واپس لینے کی ای میل موصول ہونے کے بعد بھارتی ہائی کمیشن سے پاسپورٹ واپس لے لئے ، گمراہ کن خبر سے یہ تاثر دیا گیا کہ ویزے جاری کر دیے گئے لیکن پاکستان آنا نہیں چاہتا ۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نمبر ایک ٹیم ہے ہمیں ورلڈ کپ جیتنے سے محروم رکھا گیا۔ قبل ازیں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے منگل کو پاکستانی ٹیم کو کلیئرنس دیدی گئی تھی۔وزارت خارجہ کی جانب سے ویزے جاری کردیے جائیں گے۔