کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کوئٹہ میں ختم ہوگئی، دفاعی چیمپئن واپڈا کے فہد خواجہ نے مردوں کا ٹائٹل جیت کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔آرمی کی حائقہ حسن نے خواتین سنگل میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا۔ چیمپئن شپ میں آرمی نے پہلی اور واپڈا نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔