• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد شریف کو پاکستان چھوڑنے پر مجبور کیا گیا، باہر بھی پیچھا نہیں چھوڑا والدہ کی سپریم کورٹ میں دہائی

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔مقتول صحافی کی والدہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ارشد شریف کو پاکستان چھوڑنے پر مجبور کیا گیا باہر بھی پیچھا نہیں چھوڑا گیا، جس طرح پاکستان سے ارشدکو نکالا گیا وہ اس رپورٹ میں لکھا ہے، دبئی سے جیسے ارشدکو نکالا گیا وہ بھی رپورٹ میں موجود ہے۔ ارشد شریف کی والدہ سپریم کورٹ میں آبدیدہ ہو گئیں اور کہا کہ آپ سے درخواست ہے ہمیں انصاف دیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ افسوسناک واقعہ پر آپ سے بہت معذرت خواہ ہیں، اٹارنی جنرل صاحب، آپ ارشد شریف کی والدہ کی پیش کردہ رپورٹ دیکھیں، آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ تحقیقاتی ٹیم بغیر دباؤ کے قتل کی تحقیق کریگی۔
اہم خبریں سے مزید