• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ووٹرز ڈے پر خواتین یونیورسٹی میں سیمینار، آگاہی واک

ملتان (سٹاف رپورٹر )الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملتان کے زیر اہتمام قومی ووٹرز ڈے کے حوالے سے خواتین یونیورسٹی میں سیمینار ہوا ، ریجنل الیکشن کمشنر ملتان چوہدری ندیم قاسم مہمان خصوصی تھے جبکہ سلیم اختر خان ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ون ملتان ،جاوید اقبال ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹوملتان، مسرت بی بی، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان، محمد قاسم ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ملتان،عدیلہ سعید، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز، محمد ارشد علی، الیکشن آفیسرون ، اور تو قیر اختر، الیکشن آفیسر ٹو سمیت مختلف محکموں کے ضلعی افسران، اساتذہ، اور شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاءنے ووٹ اور جمہوریت کی اہمیت پر روشنی ڈالی، اختتام پر آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ۔
ملتان سے مزید