• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن، 92 کنکشن منقطع

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا جواد کلیم اللہ کی ہدایت پر تما م سرکل انچارجز کی جانب سے واسا نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے انہو ں نے تمام سرکل انچارجز کو ہدایت کی ہے کہ تمام نادہندگان خصوصاًکمرشل ڈیفالٹرزکے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے اور ان سے 100فیصد ریکوری کو یقینی بنایا جائے جبکہ ڈائریکٹر ریکوری منصور احمدکی سربراہی میں شہر بھر کے تمام سرکل انچارج کی نگرانی میں سپیشل ڈسکنکشن ٹیمیں ڈیفالٹرز کے خلاف متحرک ہیں، ہفتہ کے روز شہر بھر میں 15 سرکل انچارج نے سیوریج اور واٹر سپلائی کے بل ادا نہ کرنے والے گھریلو اور کمرشل صارفین کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 92 کنکشن منقطع کئے اس موقع پر نادہندگان کوڈیڈ لائن دی گئی کہ وہ اپنے ذمہ واسابلوں کی مد میں واجبات کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ملتان سے مزید