• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحول کا تحفظ، فرانس نے اندرون ملک پروازیں بند کردیں

پیرس(نیوز ڈیسک)ماحول کے تحفظ کیلئے فرانس نے قلیل دورانیے کی اندرونِ ملک پروازوں پر پابندی عائد کر دی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپین کمیشن نے فرانس کے اس اقدام کی منظوری دے دی جس کے تحت 2.5گھنٹے سے کم مسافت رکھنے والے شہروں، جہاں ریل گاڑی سے جایا جاسکتا ہے، کے درمیان پروازوں کو ختم کر دیا جائے گا۔ یہ پابندی 2021 کے موسمیاتی قانون کا حصہ جس کو پہلے فرانس کی سٹیزنز کنونشن آن کلائمیٹ کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔فرانس ٹرانسپورٹ کو ماحول دوست بنانے کی بابت چھوٹے فاصلوں کے لیے نجی جہازوں کے استعمال پر بھی سخت اقدامات کر رہا ہے۔فرانس کے وزیرِ ٹرانسپورٹ کلیمنٹ بیونے کا کہنا تھا کہ فرانس اب یہ قطعی طور پر برداشت نہیں کرے گا کہ امیر طبقہ نجی جہاز استعمال کرے جبکہ عوام توانائی کے بحران اور موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کے لیے فراہمی کی کمی کا سامنا کر رہے ہوں۔ایک پریس ریلیز میں وزیرِ ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں کمی کی پالیسی کے تحت لیا گیا ہے۔
یورپ سے سے مزید