ملتان (نمائندہ خصوصی) بھارتی کرکٹ بورڈ نے تین سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ بھارت جنوری میں سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 3، 5اور 7 جنوری جبکہ ون ڈے میچز 10، 12اور 15جنوری کو ہوں گے ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچز 18، 21اور 24جنوری جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز 27،29 جنوری اور یکم فروری کو ہوں گے ۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز ہوں گے۔ پہلا ٹیسٹ نو فروری دوسرا ٹیسٹ 17فروری تیسرا ٹیسٹ یکم مارچ جبکہ چوتھا ٹیسٹ9 مارچ سے شروع ہو گا۔ ون ڈے میچز 17، 19اور 22مارچ کو ہوں گے۔