• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم سواتی کے بیٹے نے باپ کے خلاف درج مقدمات کو چیلنج کر دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی نے باپ کے خلاف درج مقدمات کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کے بیٹے نے والد کے خلاف درج مقدمات سے متعلق سندھ میں 6 مقدمات کو کالعدم قرار دینے کی سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ بیرسٹر عثمان سواتی نے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ پولیس کو سندھ میں اعظم سواتی کے خلاف مزید مقدمات درج کرنے سے روکا جائے۔
اہم خبریں سے مزید