• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال، خالی مکان سے کئی روز پرانی نامعلوم کمسن بچی کی لاش ملی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال اسکاؤٹ کالونی بخش علی گوٹھ کے قریب خالی مکان سے کئی روز پرانی نامعلوم کمسن بچی کی لاش ملی ، اطلاع ملنے پر پولیس اورریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کرلاش عباسی اسپتال منتقل کی، پولیس کے مطابق بچی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ،عمر 6 سال ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی وجہ قتل معلوم ہو سکے گی ، مزید تفتیش جاری ہے ۔
اہم خبریں سے مزید