• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریال تالپور سے امریکی محکمہ خارجہ کے حکام کی ملاقات

کراچی (نیوز ڈیسک) پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور سے امریکی محکمہ خارجہ میں سینئر ایڈوائزر بیورو آف ایسٹ ایشین اینڈ پیسفک افیئرز کرسٹوفر جیسٹر نے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقات کی۔ امریکی سفارتخانہ اسلام آباد میں سیاسی امور کے سربراہ بریڈ پارکر اور امریکی قونصل خانہ کراچی میں سیاسی امور کے سربراہ رونالڈ رین ہارٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ماہر سیاسی امور محمد صالح شاہ امریکی وفد میں شامل تھے۔ ملاقات میں سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور امدادی سرگرمیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریال تالپور نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے حوالے سے امریکی عوام اور حکومت کا تعاون قابل تحسین ہے۔ 2010 کے سیلاب کے بعد سندھ میں تعلیم اور صحت کے سیکٹرز میں امریکہ کا تعاون مثالی رہا تھا۔ سیلاب کے بعد یو ایس ایڈ کی تعاون سے قائم ہونے والے اسکولوں میں آج ہزاروں بچے اپنا مستقبل سنوارنے میں مصروف ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزراء سردار شاہ، سعید غنی اور جام خان شورو، ایم پی اے قاسم سراج سومرو اور سندھ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ سید سلمان شاہ بھی موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید