• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں غیر سیاسی ایڈمنسٹریٹر کا تقرر کیا جائے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح اس بار بھی اگرکراچی کی مردم شماری میں جعلسازی کرنے اور اہل کراچی کی حق تلفی کی کوشش کی گئی تو ہم بھرپور مزاحمت کریں گے، محلہ کمیٹیاں بناکر مردم شماری کی نگرانی اور جعل سازی کو روکیں گے، ہمارا دوٹوک مطالبہ ہے کہ مردم شماری میں عوام کو ڈیفیکٹو اور ڈی جور کے الفاظ میں الجھانے کے بجائے جو جہاں رہتا ہے اسے وہیں شمار کیا جائے، کراچی میں اگر درست مردم شماری کی جائے تو سندھ اسمبلی میں اہل کراچی کی نمائندگی 50فیصد ہوجائے گی، کراچی میں ایسے ایڈمنسٹریٹر کا تقرر کیا جائے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہ ہو، کسی صورت ایک ناجائز اور غیرقانونی ایڈمنسٹرٹیر کی جگہ دوسرا ناجائز اور غیرقانونی ایڈمنسٹریٹر قبول نہیں، الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کے آمرانہ رویے کا نوٹس لے ٗآرٹیکل 220کے تحت پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کے اہلکاروں کو تعینات کیا جائے، سندھ حکومت بتائے کہ سیلاب زدگا ن کے لئے جو امدادی سامان اور رقم آئی وہ کہاں تقسیم اور خرچ کی گئی؟ اگر اس کا حساب نہیں دیا گیا تو ہم عدالت سے رجوع کریں گے، ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے مزیدکہاکہ ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ حکومت مردم شماری کے حوالے سے میڈیا میں اشتہارات دے اور عوام کو آگاہی فراہم کی جائے، پیپلزپارٹی اورایم کیوا یم نے سیاسی بندر بانٹ شروع کردی ہے، حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ اس وقت کراچی سمیت پورے سندھ میں کتوں کی بہتات ہے، شہر میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، سندھ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید