• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنبہ گوٹھ میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس پر چھاپہ، یومیہ دس لاکھ گیلن پانی چوری کیا جارہا تھا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا ،دنبہ گوٹھ وادی حسین قبرستان کے قریب غیر قانونی ہائیڈرنٹس پر چھاپہ مارا گیا ،جو کراچی کو پانی فراہم کرنے والی میں لائن سے پانی چوری کررہا تھا، سربراہ اینٹی تھیفٹ سیل تابش رضا کے مطابق یومیہ دس لاکھ گیلن پانی چوری کرکے ضلع ملیر، گڈاپ، اسکیم 33اور گلشن اقبال میں فراہم کیا جاتا تھا، چھاپے کے دوران چھ چھ انچ کے تین کنکشن پکڑے گئےغیر قانونی ہائیڈرنٹ سے واٹر بورڈ لاکھوں گیلن پانی اور کروڑوں کا نقصان ہورہا تھا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید