• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل میں پاکستانی سفارتخانہ پر حملہ کرنیوالوں کو کٹہرے میں لایا جائے، پاکستان کا مطالبہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز، خبر ایجنسیاں ) پاکستان نے کابل میں پاکستانی سفارتخانہ پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا اور کہا حملے پر اپنی تشویش سے افغانستان کو آگاہ کردیا ہے،ہم تحقیقات کی قریب سے پیروی کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ممتاز بلوچ نے ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے کہا کابل میں پاکستانی سفارتخانہ پر حملہ تشویشناک ہے، پاکستان نے اپنی تشویش سے افغانستان کو آگاہ کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے پاکستانی سفارتخانہ پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ پر حملے کے حوالے سے افغان حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید