• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی، ڈاکٹر یاسرہ پاشا ڈاکٹر زاہد تونیو اور ذیشان میمن ڈینز مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ نے دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں کیلئے ڈینز کے تقرر کی منظوری دیدی ہے ۔ سیکرٹری بورڈز و جامعات کے نوٹیفکیشن کے مطابق داؤد یونیورسٹی کے شعبہ آرکی ٹیکچر اینڈ پلاننگ کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر یاسرہ نعیم پاشا کو ڈین فیکلٹی آف سول انجینئرنگ اور آرکی ٹیکچر اینڈ پلاننگ مقرر کیا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد زاہدتونیو کو ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ ، الیکٹریکل انجینئرنگ ، الیکٹرونک انجینئرنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن بنادیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں نوٹیفکیشن کے مطابق ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر ذیشان علی میمن کو ڈین فیکلٹی آف کیمیکل انجینئرنگ ،انرجی اینڈ انوائرمینٹل انجینئرنگ ، انڈسٹریل انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ ، میکینکل انجینئرنگ ، میٹرلرجی اینڈ میٹریلز انجینئرنگ اور پٹرولیم اینڈ گیس انجینئرنگ کے طور پر کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید