• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ کی ڈیجیٹلائزیشن سے وصولیوں کی شرح بہتر ہوگئی، سیکرٹری ایکسائز

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انفرمیشن اینڈ کلچر پنجاب آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز کی ڈیجیٹلائزیشن سے نہ صرف عوام کو آن لائین سہولیات میسر آئی ہیں بلکہ اس سے دفاتر کی کارکردگی اور وصولیوں کی شرح میں بھی بہتری آئی ہے اور عوام کی شکایات میں بھی نمایاں کمی آئی ہے افسران اہداف کے حصول کے لیے محنت سے کام کریں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نارکوٹکس کنٹرول کے لیے وفاقی اداروں کے ساتھ مل کر ٹھوس اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت علیحدہ تھانوں کاقیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے ملتان کا نارکوٹکس تھانہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کے تخمینہ کے لیے ڈپٹی کمشنر کے مقرر کردہ ریٹ کی بجائے کیپیٹل ویلیو ٹیکس کے تحت تخمینہ کی تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کام جاری ہے اس سے شہریوں میں پراپرٹی ٹیکس کی شرح بارے پایا جانے والا ابہام بھی دور ہو گا اور محکمہ کو ریوینیو میں اضافہ میں مدد ملے گی اس حوالہ سے قانون سازی کی ضرورت ہو گی موٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم کی ڈیجیٹیلائزیشن سے اب آل پنجاب رجسٹریشن نمبر کا اجراء کیا جا رہا ہے شہریوں کے لیے نمبر پلیٹس کا حصول کافی دشوار تھا اس حوالہ سے قائم ادارہ نے پلانٹ کو اپ گریڈ کر لیا ہےشہری آن لائین ٹریکنگ سسٹم سے بھی نمبر پلیٹس کی تیاری اور ڈلیوری کے مراحل کو معلوم کر سکیں گے۔
ملتان سے مزید