• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مڈ کئیرئیر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کا سول سیکرٹریٹ اور سنٹرل پولیس آفس کا دورہ، ای گورننس بریفنگ

لاہور(خصوصی نمائندہ،کرائم رپورٹر سے)35 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد اور پشاور کے شرکا ء نے پنجاب سول سیکرٹریٹ کا مطالعاتی دورہ کیا شرکاء کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ای گورننس پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل نے کہا کہ معاشی اہداف کے حصول کیلئے پنجاب گروتھ اسٹریٹجی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔افسران نے سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر نے زیر تربیت افسران کو پنجاب پولیس کی جدید سروسز اور ورکنگ بارے بریفنگ دیا۔