ملتان (نمائندہ خصوصی) آسٹریلوی کرکٹر ڈیو ڈ وارنر کے ایجنٹ جیمز ارسکائن نے انکشاف کیا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم سینڈپیپر اسکینڈل سے پہلے چیٹنگ کر رہی تھی ۔ کرکٹ آسٹریلیا کے آفیشلز نے بال ٹیمپرنگ کی حوصلہ افزائی کی ۔ بال ٹیمپرنگ کے حوالے سے پلان پر بات 2016 میں ہوبارٹ میں جنوبی افریقا سے شکست کے بعد ہوئی ہے۔ سینڈپیپر اسکینڈل سے قبل 2017-18 میں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بال ٹیمپرنگ کی گئی ۔ ان کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ اور کیمرون بین کرافٹ اکیلے ہی اس میں شامل نہیں تھے ۔ سینڈپیپر اسکینڈل 2018 میں جنوبی افریقا خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں سامنے آیا ۔ سچائی بہت جلد سامنے آنے والی ہے کوئی نہ کوئی ضرور سامنے لائے گا ۔ کرکٹ آسٹریلیا کے عہدیداران کو علم تھا کہ اس اسکینڈل سے قبل ٹیمپرنگ ہو رہی تھی۔