• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ترمیم نے وائٹ کالر کرائم پر تحقیقات مشکل بنادی، عمران خان

لاہور(مانیٹرنگ نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ نیب ترمیم نے وائٹ کالر کرائم پر تحقیقات مشکل بنادی، وہی چور دوبارہ حکومت میں آکر بیٹھ گئے، قانونی کی حکمرانی ہونے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ملک تباہ اس وقت ہوتا ہے جب طاقتور اربوں روپے کی چوری کرتا ہے اور ملک کا پیسہ بیرون ملک بھجوا دیتے ہیں جس سے ملک کمزور ہوجاتا ہے،وائٹ کالر کرائم پکڑنا پہلے ہی مشکل تھا ، نیب قوانین میں ترمیم سے اب ناممکن ہوگیا ہے، وہی چور دوبارہ حکومت میں آکر بیٹھ گئے ہیں اور خود کو چوری کا لائسنس دے دیا۔

اہم خبریں سے مزید